اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز 6میچز کھیلے گئے جن میں سوئی گیس،ہائر ایجوکیشن کمشن،واپڈا،پاکستان ائیر فورس،پی او ایف کی ٹیمیں فاتح رہیں۔کبڈی میچز کے نتائج کے مطابق پہلے میچ میں سوئی گیس نے بلوچستان کی ٹیم کو 9کے مقابلے میں 31پوائنٹ سے شکست دی

کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گی جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کے ہمراہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل کمشنرزرائے واجد علی،خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،قیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخ افضل جاوید،صدر چیمبر آف کامرس سید ضیاء علمدار حسین،نائب صدر میاں تنویر،انٹرلوپ کے نمائندہ ذیشان اکرم،سی ای او سرینا ہوٹل محمد ثاقب ودیگر بھی موجود تھے

مشنر فیصل آباد 41ویں کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ایرانی کبڈی ٹیم گزشتہ شب فیصل آباد پہنچ گئی جبکہ انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیم آج کسی وقت پہنچ جائے گی جن کے ویزوں کی کلےئرنس ہوگئی ہے۔ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگراورسی پی او اشفاق احمد خاں نے ایرانی کبڈی ٹیم کے فیصل آباد پہنچنے پر ان کا شانداراستقبال کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے