پنجاب میں گٹکا سپلائی کرنے کی سازش ناکام، 2لاکھ 12ہزار پیکٹ گٹکا پکڑا گیا سمگل کیا گیا گٹکا ہوٹل کے تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارکر گٹکا پکڑا گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ،پنجاب میں فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ نورالامین مینگل

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیم دوست وژن کے تحت پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اور داخلہ مہم کو ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھاتے ہوئے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ (رجسٹرڈ) کا وفد صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا کی قیادت میں سی پی او افضال احمد کوثر سے سبزی منڈی کے آڑھتی رانا اقرار احمدسے ہونے والی ڈکیتی اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے حوالہ سے ملاقات کر رہا ہے‘ وفد میں تنویر ریاض‘ طارق قادری‘ آفتاب بٹ‘ حاجی شکیل‘ رانا حمید‘ خالد قاسمی‘ ندیم انصاری‘ رانا سلیم و دیگر شریک ہیں