224

مسٹر فیصل آباد وجونیئر مسٹر فیصل آباد باڈی بلڈنگ ڈسٹرکٹ و ڈویژن مقابلے مقامی کلب میں ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن رائے حبیب الرحمٰن بھٹی نے کھلاڑیوں میں 70 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے

فیصل آباد( فراز نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسٹر فیصل آباد وجونیئر مسٹر فیصل آباد باڈی بلڈنگ ڈسٹرکٹ و ڈویژن مقابلے مقامی کلب میں ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن رائے حبیب الرحمٰن بھٹی نے کھلاڑیوں میں 70 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے۔مقابلہ میں مسٹر پاکستان مسٹر ساؤتھ ایشیاء شوکت شہزاد،محمد شاہد،چوہدری عمران اکبر،رانا کاشف کے علاوہ لالہ جی رفاقت،عمران، مسٹر فیصل آباد و ڈویژن مسٹر فیصل آباد علی رٖضا، جونیئرمسٹر فیصل آباد شہروز بٹ ،چوہدری عمران جھنگ،مرز نسیم،محمد کاشف چنیوٹ،رانا فرحان رؤف،رفاقت نیشنل چمپیئن،لالہ فضل الرحمٰن،شہزاد جھگی،ندیم و دیگر بھی موجود تھے جبکہ باڈی بلڈنگز کے نامور کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور شائقین نے ان کے عمدہ کھیل کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں