21

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی کے نائب صدر حاجی محمد اصغرنے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے کیلئے 12ارب ڈالرپیکیچ دے کر پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) اور سعودی عرب کی پاکستان میں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں سرکایہ کاری قابل تعریف ہے، سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگا اور ایکسپورٹ میں نمایاں کمی ہوتی ہے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب دورہ سے واپسی کے بعد ملکی صنعت کاروں اورسرمایہ کاروں سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں خوش آئندثابت ہوں گی اور امید ہے کہ حکومت احتساب کرکے ملک سے کرپشن کے نامور کو ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی انجمن تاجران سٹی کے نائب صدرحاجی محمد اصغر نے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر پاکستانی قوم اور بزنس کمیونٹی کومبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پا ک سعودیہ دوستی پر ہم جتنا فخر کریں کم ہے سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان ساتھ دیا ہے اور پاکستان کو امدادی پیکجزدیناسعودی عرب کی پرانی روایت ہے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو نئی حکومت کی مشکلات کا احساس ہے اللہ کی مدد سے پاکستان ا نشاء اللہ جلد ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ،پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے نیا پاکستان بنانے کی جد وجہد میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور مشکل معاشی حالات سے نبرد آزماہونے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور انکی حکومت کا بھر پور ساتھ دینگے ر حاجی محمد اصغرنے کہا کہ پاکستان کا ہر تاجر اور صنعتکار ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے مگر ٹیکس نظام اور اس کا فارم اس قد ر مشکل ہے کہ عام تاجر اور صنعتکار اس دیکھ کرہی پریشان ہوجاتا ہے ، پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا اور ٹیکس نظام اور طریقہ کار کو بہترکرنے کی ضرورت ہے پاکستان کا ہرشہری ملک کے معاشی حالت سے پریشان ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں