10

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ مائیہ ناز اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی قوم کا اثاثہ ہیں جن کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تاکہ وہ پر اعتماد اور پرعزم انداز میں کھیلتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔انہوں نے یہ بات ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کے دورہ کے دوران ہاکی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر(کوآرڈینیشن)رائے واجدعلی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،ہاکی کے سابق قومی کھلاڑی شہباز جونےئر،سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم ملک محمدعرفان،اولیمپئن توصیف ارشد،عتیق ارشد ودیگر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ گوجرہ نے ہاکی کے نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں نئے ٹیلنٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ہاکی کا سامان ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آر پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہاکہ ہاکی کا کھیل گوجرہ کی پہچان ہے جسے تابناک رکھنے کے لئے مکمل سرپرستی ضروری ہے۔انہوں نے سابق اورموجودہ قومی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو داد دیتے ہوئے ہاکی کے اس سرمائے کا تحفظ کیا جائے گا۔بعدازاں ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے دیگر افسران وکھلاڑیوں کے ہمراہ ہاکی سٹیڈیم کے مختلف حصول کا معائنہ کیا اور اعلان کیا کہ اس سٹیڈیم میں ہاکی کے بین الاقوامی مقابلے کرانے کا اہتمام کریں گے۔اس مقصد کے لئے سٹیڈیم سے ملحقہ یوتھ ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹیموں کے قیام کے لئے وسائل میسر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں