62

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے محکمانہ ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھیں۔اس ضمن میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر منعقدہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ملک مشتاق حسین نائچ نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر لیاقت علی کلہوڑو،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف چوہدری،محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے سی ای او علی احمد سیان،ڈاکٹر مشتاق سپرا،ایڈیشنل ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اکرم چیمہ،ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جعفر،ایکسئین فیسکو رانا افضل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر خالد بشیر،ڈی ایس پی ٹریفک عمران شریف،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزامداداللہ،سینئر مینجر آپریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اعجاز بندیشہ،سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس،ریسکیو1122کے فیصل منیر،میونسپل کارپوریشن،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔صدر اجلاس نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے انسدادی،انتظامی اورحفاظتی اقدامات یقینی اور خصوصی طور پر ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس اور ضروری ادویات کی دستیابی کے علاوہ سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنائیں۔صدراجلاس نے تاکید کی کہ ایمرجنسی سروسز کے تمام ادارے اپنے ملازمین کی چھٹیاں فوری منسوخ کریں اورامدادی کارروائیوں کے لئے ضروری انتظامات کو باربارچیک کریں۔انہوں نے ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اکرم چیمہ نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں ہسپتال میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے علاوہ ہسپتال میں ہنگامی مریضوں کے لئے بیڈزمختص کردئیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران دیگر مختلف محکموں نے بھی ایمرجنسی سروسز کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں