210

معروف سماجی راہنما چیئرپرسن فرخ فاؤنڈیشن غالیہ فرخ نے اپنے بیان میں کہاکہ معاشرے کے مستحق افراد کی مدد ہمارا اخلاقی اور شرعی فرض ہے

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی راہنما چیئرپرسن فرخ فاؤنڈیشن غالیہ فرخ نے اپنے بیان میں کہاکہ معاشرے کے مستحق افراد کی مدد ہمارا اخلاقی اور شرعی فرض ہے ، پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو غرباء کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا۔ مہذب معاشرے میں غربا کی مدد کیلئے بہت ادارے کام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فرخ فاؤنڈیشن معاشرے میں غربا کی مدد کیلئے دن رات کوشاں ہے ، خوشحال طبقہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو کر اپنا شرعی اور معاشرتی کردار ادا کرے۔ خدمت خلق ہی بہت بڑی عبادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں