6

ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور فیصل آباد ہوسٹ لائن کلب کے اشتراک سے تین روزہ 25ویں جونےئر بوائز وگرلز ٹیبل ٹینس نیشنل چیمپئن شپ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری،ارکان صوبائی اسمبلی لطیف نذر اور فردوس رائے نے کیا

فیصل آباد(فراز نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)۔ایڈیشنل کمشنررائے واجد علی،آرگنائزرعاصمہ شہزادی،ڈسٹرکٹ گورنر راشد منیر،صدرہوسٹ لائن کلب طارق جاوید اوردیگر بھی موجود تھے۔اس چیمپئن شپ میں بوائز/گرلز انڈر 15،انڈر18،سنگل وڈبل اوپن کے میچز 5نومبر تک جاری رہیں گے جس میں پنجاب،بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخواہ،فاٹا،گلگت بلتستان کی ٹیموں کے بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں نظم وضبط کے ساتھ ترقی کی جستجو بھی پیدا کرتی ہیں جس کے لئے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا باقاعدگی سے انعقاد ناگزیر ہے۔انہوں نے چیمپئن شپ میں پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک کانام مزید روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ،ہاکی سمیت ٹیبل ٹینس کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے وسیع اقدامات جاری رکھے جائیں۔انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہوسٹ لائن کلب کی کاوشوں کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں جس کی بدولت وہ چست وتوانا رہنے کے ساتھ معاشرتی برائیوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں لہذا کھلاڑیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پائے۔انہوں نے فیصل آباد میں نیشنل سطح کی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کوسراہا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔آرگنائزرنے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر کمشنر اور ارکان اسمبلی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں کمشنر اورارکان اسمبلی نے فیتہ کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں