6

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹراعجازاختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ممکنہ سموگ کے صحت پر نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے

فیصل آباد(فرازنیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تاہم احتیاط اورپرہیز بڑی اہمیت کی حامل ہے لہذاشہری ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیرپر ذمہ داری سے عمل پیرا رہیں۔انہوں نے یہ بات ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہسپتال کے مختلف شعبوں میں شہریوں میں حفاظتی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر ندیم،ڈاکٹراحسن سلیم،میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،جنرل سیکرٹری ہارٹ سیورفاؤنڈیشن کاشف فاروق،عاصمہ مزمل،شیخ محمداشرف،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور ہسپتال کے دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ دھواںِ،گرد،نمی اور دھند کی گہری تہہ سموگ کی موجب ہے جس سے صحت محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے متعلق طرز زندگی میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ خصوصا موٹر سائیکل چلاتے وقت چہرے پرحفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔میڈیکل سوشل آفیسر اورجنرل سیکرٹری نے ممکنہ سموگ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔قبل ازیں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹراحسن سلیم نے سموگ کے انسانی صحت پر اثرات کے بارے میں شہریوں کو آگاہی لیکچردیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں