6

قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء کی ہدایت پر ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کیلئے بھٹہ خشت کی بندش کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدخلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاہے۔ اس ضمن میں ضلع بھرکی چاروں تحصیلوں جھنگ، شوکورٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری کے اسسٹنٹ کمشنرز ،انسپکٹرزماحولیات اورزراعت افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جھنگ(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کے تدار ک اور بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دھواں چھوڑنے والے بھٹے 31دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ جات پر کام جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابند ی عائد ہے ۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سموگ کے نقصانات سے آگاہی کے لئے محکمہ زراعت کاعملہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں کام کر رہا ہے۔ مزید برآں قائم مقام ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ڈی او سوشل ویلفیئر اور چیئر مین بیت المال کمیٹی ریاض عشرت کی قیادت میں سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے حوالہ سے واک کا انعقاد کیا گیاجس میں سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں ممبران و عہدیداران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعدا دمیں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں