6

حکومت پنجاب کی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس حوالہ سے صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنانے کے بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔ یہ بات قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی پیش رفت کے حوالہ سے جائزہ لیتے ہوئے کہی

جھنگ(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سٹیلائٹ ٹاؤن، جھنگ صدر ، جھنگ سٹی سمیت تحصیل شورکوٹ کے وارڈ نمبر1، 13اور17جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے وارڈ نمبر9اور بھکر روڈ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ان مقامات سے 122ٹن ملبہ اٹھا کر شہر سے باہر مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا گیا ۔ صفائی آپریشن میں بلدیہ کا عملہ سمیت بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے پودے بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ شہر کے چوکوں اور اہم مقامات پرکیکر، شیشم، ٹالی اور دیگرپھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اب شہریوں کو چاہیے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں