7

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کا انعقاد

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام یوسی 109مدنی چوک سمن آباد میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،زونل آفیسرز، سپروائیزرز اور ویسٹ ورکرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر کمپنی کے سٹاف نے دوکانداروں میں صفائی سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے تاکہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا سکے ۔کمیونیکیشن سٹاف نے بتایا کہ عوامی آگاہی ہی وہ بنیادی عمل ہے جس سے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔اس ضمن میں شہریوں سے درخواست ہے کہ کوڑے کو آگ مت لگایءں اور کوڑاکرکٹ باہرسڑک پر پھینکنے کی بجائے کمپنی کے رکھے گئے ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا ویسٹ ورکر زکے حوالے کریں دیگر صورت کمپنی کی ہیلپ لائن 1139پے کال کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں