27

کیپشن۔ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار سیف اللہ ڈوگر ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس میں محکمانہ امور پر بریفنگ لے رہے ہیں۔

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار سیف اللہ ڈوگرنے کہا ہے کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔ کمپنی کے تمام شعبے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔سروس ڈلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے۔شہر کی صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ کم سے کم وقت میں شہریوں کی شکایات کو ایڈریس کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس میں بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو ایم سی کرنل (ر)عماد اقبال گل،اسسٹنٹ کمشنر سٹی شمائلہ منظور،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ،کمپنی سیکرٹری احسن ندیم،منیجر ہیومن ریسورس وقاص سعید ،منیجر پروکیورنمنٹ وقاص اصغراور منیجر آئی ٹی سید محسن رضا و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کمپنی کے آپریشنز، ہیومن ریسورس،فنانس اور پروکیورنمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات بارے متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہرلحاظ سے صاف ستھرااورخوبصورت نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے،سکولز اور کالجز میں سیمینار کے انعقاد اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر سوشل موبلائزیشن کمپین کے زریعے صاف اور سرسبز پنجاب کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل نے کمپنی کے مالیاتی وانتظامی امور،افرادی وتکنیکی وسائل اور صفائی میں بہتری لانے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی آپریشن کے لئے شہر کی 157یونین کونسلز کو دو زونزایسٹ،ویسٹ میں تقسیم کیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر سے روزانہ ساڑھے بارہ سو میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے سائٹ پرڈمپ کیا جارہا ہے جبکہ عوامی شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کیلئے 1139ہیلپ لائن بھی فعال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں