16

ڈاکٹر اسد معظم چیئرمین ایف ڈی اے بروز سوموار 11 بجے ایف ڈی اے مین آفس کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنا کرتے ہیں۔مورخہء 12/11/2018 بروز سوموار بوقت 11 بجے ہفتہ وار کھلی کچہری لگائیں گے


فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسکتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے ہر سوموار11بجے ایف ڈی اے مین آفس کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنا کرتے ہیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کرتے ہیں ۔مزید و ہ مورخہء 12/11/2018 بروز سوموار بوقت 11 بجے ہفتہ وار کھلی کچہری لگائیں گے علاوہ ازیں وہ روزانہ اپنے دفتر واقع مین آفس ایف ڈی اے بالمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر/ سول ہسپتال بیٹھتے ہیں ان کا کہنا ہے کے ان کے دروازے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔اسی مقصد کے لیے وہ ایف ڈی اے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ہر سوموار ہفتہ وار کھلی کچہری لگایا کرتے ہیں جس میں جملہ آفیسران ایف ڈی اے بھی کھلی کچہری میں موجود ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی کا مقصد عوام کے مسائل اور رکے ہوئے کاموں کو قانون اور پالیسی کے مطابق حل کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں