42

وفاقی وزیر برائے خوراک و ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ شعبہ لائیو سٹاک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اس شعبہ کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے

جھنگ(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں شعبہ زراعت و لائیو سٹا ک میں نئی جدت لاکر انقلاب برپا کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر ہم ان شعبوں میں زیادہ سے زیاد ہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب کسان اتحاد کے زیر اہتما م کسان اتحاد میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرسبز کسان میلہ میں کسانوں کو جدیدمعلومات سے متعلق آگاہی دینے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک ،زراعت سمیت دیگر کھاد کمپنی و اداروں کی طرف سے سٹالز لگائے گئے جس میں موبائل ڈسپنسری ، سہولت سنٹر، تشخیصی لیبارٹری ، موبائل ٹریننگ سمیت دیگر سٹالز بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر برائے خوراک و ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ کسان میلہ کا مقصد کسانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے تا کہ مویشی پال حضرات جدید طریقے اپنا کر محکمہ کی تمام سہو لیات سے بہم فائدہ حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویڑن ڈاکٹر صالحہ گل نے کسانوں کی اس میلے میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات کے لیے ایسی تقاریب کا انعقاد ان کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے ہمراہ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ اور اسسٹنٹ ڈآئیرکٹر ڈاکٹر سمر ناز محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔سٹالز میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری سٹال، لائیوسٹاک سہولت سنٹر سٹال، انمول کیمل ملک سٹال،معلوماتی سٹال ادارہ تحقیقاتی وریسرچ برائے تحفظ مقامی نسلیں اور ڈویڑنل موبائل ٹریننگ سکول بس شامل تھی جس میں ڈاکٹر اکرام الحق انچارج موبائل ٹریننگ سکول بس نے مویشی پال حضرات اور بچوں کو معلوماتی ڈاکومینٹریز دکھائیں۔بعد ازاں ڈاکٹر صالحہ گل نے میلے میں ہونے والے نیلی راوی بھینس اور ساہیوال گائے کے مقابلہ حسن میں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔انہوں نے پنجاب کسان اتحاد تنظیم کے صدر خالد کھوکھر کو محکمانہ سہولتوں سے آگاہ کیا۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم کرنل غضفر عبا س قریشی ،صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور، سردار سنتوپ سنگھ مندیر صدر کینیڈین کبڈی فیڈریشن، اعظم چیلا سیال سابقہ ایم پی اے اور مہر مظہر عباس سیال صدر کسان اتحاد ضلع جھنگ کے ہمراہ کبڈی میچ و دیگر مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کئے ۔سرسبز مقابلہ کبڈی میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقامی کسان حضرات نے اس طرح کے مقابلہ جات کو مثبت قرار دیا۔وفاقی وزیر صاحبزادہ سلطان محبوب نے ڈاکٹر صالحہ گل ڈآئیریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویڑن اور ضلع جھنگ کے سٹاف و افسران کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں