11

مہر شفقت اللہ مشتاق (ڈائریکٹر اینٹی کرپشن)کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے FDA نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانونی کاروائی پر عملدرآمد مزید تیز کردیا جس کے تحت ارباب گارڈن سمیت 5 اور غیر قانونی کالونیاں سیل اور دفاتر مسامار کر دیے گئے۔


ترجمان( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)FDA کے مطابق مہر شفقت اللہ مشتاق (ڈائریکٹر اینٹی کرپشن)کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے FDA اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ ٹیم جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ(2 )ارشد اقبال وڑائچ ،اسٹیٹ آفیسرفاران صدیقی ،بمعہ انفروسمنٹ انسپکٹرز(بھی شامل تھے)کے ہمراہ غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں (سکیموں)کے خلاف قانونی کاروائی پ عمل درآمد کرتے ہوئے ارباب گارڈن سمیت 5 اور غیر قانونی کالونیوں ،نمبر1 ۔اضافی آبادی محلہ فضل آباد 2 ۔ اضافی آبادی غلام محمد آباد۔نمبر2(چک نمبر100 ج۔ب)3نمبر ۔ مربع نمبر72 اضافی آبادی(چک 6 ج۔ب) 4نمبر ۔مربع نمبر 71 اضافی آبادی(چک 6 ج۔ب) 5نمبر ۔مربع نمبر 56 کیلہ نمبر 1-10-11 غلام محمد آباد 2 (چک نمبر 100 ج۔ب)سیل اور دفاتر مسمار کر دیئے گئے۔ترجمان ایف ڈی اے کے مطابق اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا گروپس اور جعلسازی سے عوام کا پیسہ لوٹنے والے غیر قانونی کالونیوں کے ڈویلپرز و مالکان کے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔یہ لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ قبول کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں