14

ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی عید میلاد النبیؐ بھر پور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اہلسنت کی تمام تنظیموں نے جلوسوں ‘ ریلیوں ‘ میلاد کی محافل سمیت سبلیوں ‘ لنگر اور درود و سلام کا بڑا اہتمام کیا ۔ چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب حاجی منیراحمدنورانی کی صدارت منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر علما کرام ‘ مشائخ عظام ‘ تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں سمیت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب ‘ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر ‘ سی پی او ‘ میئر میونسپل کارپوریشن ‘ ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں عمائدین شہر سمیت بڑی تعاد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ پرچم کشائی کے بعد 63 پونڈ کا کیک کاٹا گ

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی عید میلاد النبیؐ بھر پور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اہلسنت کی تمام تنظیموں نے جلوسوں ‘ ریلیوں ‘ میلاد کی محافل سمیت سبلیوں ‘ لنگر اور درود و سلام کا بڑا اہتمام کیا ۔ چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب حاجی منیراحمدنورانی کی صدارت منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر علما کرام ‘ مشائخ عظام ‘ تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں سمیت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب ‘ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر ‘ سی پی او ‘ میئر میونسپل کارپوریشن ‘ ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں عمائدین شہر سمیت بڑی تعاد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ پرچم کشائی کے بعد 63 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملک و ملت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ تقریب میں ڈاکٹر عبدالشکور ساجد ‘ وحید خالد رامے ‘ پیر غلام مرتضی مجددی ‘ حایی لیاقت علی تنویر ‘ فاورق نظامی ‘ نوید قادری ‘ ملک جمیل ‘ شیخ شاہد جاوید‘ ملک بخش الہی ‘ آصف رضا قادری ‘ امتیاز احمد شاہ ‘ شیخ محمد حسین مجاہد ‘ اے ڈی ندیم ‘ اور دیگر رہنما موجود تھے ۔ چوک گھنٹہ گھرمیں مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے کیمپ سے جلو سوں کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کیا جاتا رہا ۔ اس روح پرور تقریب میں ’’ رسالت یا رسول اﷲ ‘ سیدی مرشید ی ‘ یا نبی یابنی ‘ غلا م ہیں غلام رسول کے غلام ہیں ‘ غلامی رسول میں موت بھی حیات ہے اور درود سلام کی صدائیں گونجتی رہیں ۔ میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر احمد نورانی نے انجمن طلباء اسلام ‘ پاکستان سنی تحریک ‘ مصطفائی تحریک اور دیگر کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے ہار پہنائے اور گل پاشی کی ۔ مرکزی کیمپ میں سارا دن تنظیمات اہلسنت کے کنونیر سید ہدایت رسول قادری ‘ حاجی اوید یوسفی ‘ قاسم وقار سیالوی اور دیگر تاجر تنظیموں کے رہنما تشریف لائے اور آخر میں صلوۃ و السلام اور ملک و قوم کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں