18

ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے سرکاری سکولوں میں طالب علموں کے داخلوں کو برقرار رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا کہ وہ سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹس کرکے تدریسی سرگرمیوں کو بہترسے بہتر بنانے کے لئے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ثمینہ سیف نیازی نے مانیٹرنگ رپورٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز خالد اختر،بلقیس ریحانہ اور محکمہ تعلیم وبلڈنگز کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ رپورٹس کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں معیاری وبامقصد تعلیم کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے تاکہ کوئی بچہ سکول سے ڈراپ آؤٹ نہ ہو۔انہوں نے عادی غیر حاضر ٹیچرز کا کڑااحتساب کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تعلیمی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نان سیلری بجٹ کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور طالب علموں کو خوشگوار ماحول فراہم کیاجائے۔اجلاس کے دوران سرکاری سکولوں میں زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کے امور بھی زیر بحث آئے جبکہ سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی وانتظامی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں