18

پٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفاتر میں موجودرہیں اور شکایت کنندگان سے عمدہ اخلاقی رویہ سے پیش آتے ہوئے انہیں ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے۔

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈانہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر کے باہر احاطہ میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں تمام محکموں کی کارکردگی کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے شہریوں کی تعلیم،صحت،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے،واسا اور دیگر محکموں سے متعلقہ شکایات سنیں اور موقع پر ہی افسران کو ضروری کارروائی کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ لوگوں کی شکایات ومسائل تحصیل سطح پر حل کریں تاکہ انہیں ضلعی ہیڈ کوارٹرز نہ آنا پڑے۔انہوں نے محکمہ تعلیم،صحت،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ودیگر محکموں کے افسران سے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے سائلان کی ہرممکن حد تک دادرسی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں