23

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جنگلات کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے اس سلسلے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نشاندہی کی گئی جگہوں کا وزٹ کرکے ضروری کارروائی عمل میں لائیں اور تعمیلی رپورٹ کمشنر آفس کو فراہم کی جائے

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ)۔یہ بات ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر(کوآرڈینیشن)ہارون الرشید نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں جنگلات کی زمینوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے امور زیر بحث آئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنرز صدر،جڑانوالہ،سمندری نازیہ موہل،شاہد ندیم،سید تنویر مرتضی ودیگر افسران کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع چنیوٹ سے متعلقہ افسران ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل صدر،جڑانوالہ،سمندری،کمالیہ،چنیوٹ اور لالیاں میں فاریسٹ کی اراضی پر قائم تجاوزات کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ متعلقہ مقامات کا سروے کیا جارہا ہے اور پختہ عارضی تجاوزات کے صفایا کیلئے منصوبہ بندی وضع کی جارہی ہے ۔صدر اجلاس نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر نے محکمہ جنگلات کی اراضی کو تجاوزات مافیاسے خالی کراکر متعلقہ محکمے کے حوالے کرنے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں لہذا اسسٹنٹ کمشنرز اس اہم ٹاسک کو تیزرفتاری سے مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں