11

مشنر فیصل آباد 41ویں کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ایرانی کبڈی ٹیم گزشتہ شب فیصل آباد پہنچ گئی جبکہ انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیم آج کسی وقت پہنچ جائے گی جن کے ویزوں کی کلےئرنس ہوگئی ہے۔ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگراورسی پی او اشفاق احمد خاں نے ایرانی کبڈی ٹیم کے فیصل آباد پہنچنے پر ان کا شانداراستقبال کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )ک اور لڈی ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ایرانی کبڈی ٹیم کے کپتان مرتضی مشہدی نے شاندار استقبال پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لئے پرامید ہے۔ڈویژنل کمشنر نے کبڈی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کا دورہ فیصل آباد کے لئے اعزاز کی بات ہے۔افتتاحی میچ کے پی کے اورپی او ایف کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ پہلے روز کے دیگر میچز آرمی اورپنجاب،ریلویز اوربلوچستان،پولیس اور سندھ،پی اے ایف اور کے پی کے اور واپڈا اورپنجاب کے مابین کھیلے جائیں گے۔چار جنوری کو پہلا میچ بلوچستان اورسوئی گیس کے مابین،دوسرامیچ سندھ اورایچ ای سی،پی او ایف اور پی اے ایف،واپڈا اورآرمی،سوئی گیس اور ریلویز اور ایچ ای سی اورپولیس کے مابین مقابلہ ہوگا۔پانچ جنوری کو کوارٹر فائنلزجبکہ اسی روزسیمی فائنلز بھی کھیلے جائیں گے۔چھ جنوری کو تیسری اورچوتھی پوزیشن کے لئے میچ اورنیشنل ٹیموں کا فائنل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں