8

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہعلاقائی تجارت بڑھانے اور برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے سے میں ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس وقت گنے کے کاشتکار پریشان ہیں ،گندم ،چاؤل اور چینی کے اگر ٹیکسٹائل شعبہ پر توجہ دی جائے تو ملک دنوں مالی بحران سے نجات حاصل کرلیگا، وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ، اوروہ اس ملک کے خراب نظام کو درست سمت پرکرنے کو شش کررہے ہیں،کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں ایسے حالات میں پٹرولیم منصوعات ، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ر ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسز (ڈی ڈی ٹی) کے کلیم اداکرنے کی برنس کمیونٹی کیلئے ایک اچھی خبرہے ،حکومت تمام مسائل کے باجودہ حکومت آئی ایم ایف جیسے اداروں قرضہ نہیں لے رہی ،حکومت کو وقت ملنا چاہئے ، انہوں نے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے برآمد کنندگان کو مالی بحران سے نجات دلانے کیلئے آئندہ15 دنوں کے اندر اندر ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسز (ڈی ڈی ٹی) کے کلیم ادا کر نے کی ہدایت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برآمد کنندگان کے کلیمز کی ادائیگی کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اب تمام بینک پندرہ دنوں میں ڈی ڈی ٹی کے کلیمز ادا کرنے کے پابند ہیں تاہم اگر اس سلسلہ میں کسی متعلقہ بنک کی جانب سے بلاوجہ تاخیر کی گئی تو فوری سٹیٹ بینک کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ متعلقہ بینک کے خلاف کارروائی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ متوازن ٹیکس سسٹم سے ہی ٹیکس دہندگان کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا۔سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں میں کمی کی جائے، حکومت مالی بحرا ن کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے روپے کی قدر میں کمی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں