15

ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن اورہیلتھ سیکٹرز کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز کو رواں ماہ میں بروئے کار لایا جائے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں تاکہ منصوبوں کو پاےۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ہیلتھ وایجوکیشن کی زیرتکمیل سکیموں کی تازہ ترین صورتحال،ان کے دستیاب ودرکار فنڈز کا جائزہ لیا

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن علی احمد سیان،بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسررانا تنویر،ایس ڈی اوبلڈنگز سارہ قمر اور محکمہ بلڈنگز کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سکولز ایجوکیشن میں مسنگ فیسلٹیز،اپ گریڈیشن اور شعبہ صحت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے مختلف شعبوں کی تزئین وبحالی،چلڈرن ہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد اور دیگر ہیلتھ فیسلٹیز کی جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو تاکید کی کہ وہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ منصوبوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیں اور سامنے آنے والے بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کار لایا جائے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے رواں سال جون تک مکمل ہونے والے منصوبوں کی ایس این ای فوری تیارکرکے حکومت پنجاب کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں