15

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمان کے ہمراہ انٹر نیشنل کبڈی میچ کے انتظامات کے حوالے سے مائی ہیر کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کہا کہ 8 جنوری بروز منگل کو مائی ہیر کمپلیکس میں پاکستان ،انڈیا اور ایران کے مابین بین الاقوامی سطح پرکبڈی کے میچ منعقد ہونگے جس میں شائقین کی بہت بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر خوشگوار ماحول اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے

جھنگ (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ کبڈی میچ کے پرامن انعقاد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس سیکورٹی کے کڑے انتظامات کرے گی۔ اسٹیڈیم میں شائقین کی سہولت کے لئے سیکورٹی ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔ تمام محکمے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور متعلقہ محکموں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی میچ کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کبڈی کے اس بڑے یونٹ کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت تمام محکمے ایک ساتھ ہیں۔ کبڈی جیسے ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہمارے لئے باعث فخر ہے یہاں سے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کھلاڑی ابھریں گے اور ملک وقوم کا نام روشن کرینگے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ کبڈی میچ کے انعقاد کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔ پولیس کی بھرپور نفری ڈیوٹی پر مامور ہوں گی جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں پر شائقین کی تلاشی لی جائے گی۔ باڈی سرچ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے حوالے سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تقویض کی جا رہی ہے اور ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عبدالروف اعوان، ڈی ایس پی سیف بھٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں