21

فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتما م کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یوسی 63ڈھڈی والاجلوی ماکیٹ میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پی آر او ضیاء المنعم نے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ دوکانداروں میں صفائی سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) اور صفائی سے متعلق لوگوں کو آگاہ بھی کیا ۔پبلک ریلیشن آفیسر نے فیصل آباد کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی عادت کو مستقل طور پر اپنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو خوبصورت بنائیں ۔شہر کی صفائی میں فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنی دکانوں کا کوڑاکرکٹ باہر پھینکنے کی بجائے کمپنی کے رکھے گئے ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا ویسٹ ورکر زکے حوالے کریں تاکہ ہمارا شہر پنجاب کا مثالی شہر بن سکے۔ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کوڑا کرکٹ سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو اسے ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رپورٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں