17

وزیراعظم عمران خاں کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان کے لئے ہر سطح پر شجرکاری کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں ہر فرد شریک ہو کر اپنا قومی فرض ادا کرے۔یہ بات صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کلین اینڈگرین پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈی ایس پی سمندری سرکل کے آفس میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔ایس پی صدر رانا نعیم،ڈی ایس پی مہر فضل اوردیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔صوبائی وزیر ایکسائز نے کہا کہ ماحول کو سر سبز وشاداب اور خوشگوار رکھنے کے لئے دستیاب جگہ پر شجرکاری کی جائے کیونکہ درخت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے قدرتی مشین کاکام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے کیونکہ پودوں کی نشوونما سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ڈی ایس پی کے دفتر میں پودے لگانے کے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ سرکاری دفاتر میں خالی اراضی پر درخت لگانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں