10

کمشنرفیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پنجاب کی کبڈی ٹیم نے ایران کی ٹیم کو 42کے مقابلے میں 50پوائنٹ سے ہرادیا۔ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایران اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین تمام میچ دلچسپی سے دیکھا

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)اور دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داددی۔ڈی جی پی ایچ اے آصف چوہدری،چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو مجاہد اسلام باللہ،ایڈیشنل کمشنر خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانامحمدسرور،سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن سید طیب گیلانی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیم اور آفیشلز نے بھی گراؤنڈ میں بیٹھ کر پنجاب اور ایران کا میچ دیکھا۔اس سے قبل جب انڈین پنجاب اور ایران کی کبڈی ٹیمیں سٹیڈیم داخل ہوئیں تو تماشائیوں نے زبردست انداز میں انہیں خوش آمدید کیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ایران اور انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیموں نے چیمپئن ٹرافی میں شرکت کرکے فیصل آبادیوں کے دل جیت لئے ہیں اور کبڈی کے شائقین کو آئندہ دنوں میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں