18

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں کی پاداش میں 20میڈیکل سٹورز کے مالکان اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کیسز ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ،ایک کیس صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈاورایک میڈیکل سٹور کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)جبکہ دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں 16میڈیکل سٹورز/کلینکس کے کیسز موخر اور 4کو وارننگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 42میڈیکل سٹورز/ کلینکس کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لیا گیا جن کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز کی طرف سے انسپکشن رپورٹس تیار کی گئی تھیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،سیکرٹری بورڈ عارف شہزاد،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر،ممبر کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمدصدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،خالد مصطفی اور پنجاب پولیس کے نمائندہ آفیسربھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران چار میڈیکل سٹورز/کلینکس کو ڈی سیل اور 5کیسز کی سیل برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر اس قبیح فعل کا قلع قمع کرنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں فرائض انجام دئیے جائیں۔انہوں نے قانون شکن میڈیکل سٹورز کے خلاف درج مقدمات میں کارروائی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ازخود سیل توڑنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں