19

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کمشنر 41 ویں نیشنل کبڈی چمپیئن شپ میں ایران اور انڈین پنجاب کی کبڈی ٹیموں کی شرکت اور بہترین کھیل ہمیشہ یاد رہے گا ان کے لئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور آئندہ بھی ان کی میزبانی باعث اعزاز ہو گی۔انہوں نے یہ بات انڈین پنجاب اور ایران کی کبڈی ٹیموں کوفیصل آبادسے الوداع کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر ‘ سی پی او اشفاق احمد خان ‘ ایڈیشنل کمشنر رائے واجد علی ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند ‘ ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ‘ جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور رانا اور دیگر بھی موجود تھے

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ ڈویژنل کمشنر نے بھارتی پنجاب اور ایران کی ٹیموں کے ہر کھلاڑی اور آفیشلز کو کبڈی کے مقابلوں اور دورہ کی یادگاراورخوبصورت تصاویر پرمبنی خوشنما البم کا تحفہ دیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انڈین پنجاب اور ایران کی ٹیموں کے فیصل آباد دورے سے شائقین کبڈی کو خوشگوار ماحول اور تفریح کے ساتھ معیاری اور کاٹنے دار میچز دیکھنے کو ملے اور نیشنل کبڈی چمپیئن شپ ایک تاریخی حیثیت اختیار کر گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو فیصل آباد قیام کے دوران بہترین ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں کیں۔کمشنر نے امید ظاہر کی کہ انڈین پنجاب اور ایران کی کبڈی ٹیمیں سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گی۔انڈین پنجاب اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے منیجرز گُرمیل سنگھ اور آغا مجید بہرامی نے عمدہ میزبانی ،بے حد پذیرائی اورعزت افزائی کرنے پر کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران و کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فیصل آباد سے اچھی یادیں لے کر جارہے ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بعدازاں دونوں ٹیمین ٹرائی اینگلرکبڈی ٹورنامنٹ کے میچز کھیلنے کے لئے بہاول پور روانہ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں