16

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتلوں کے خلاف گھیرامزید تنگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) جس میں منشیات فروشوں کے خلاف متعلقہ محکموں کی کاکردگی کاجائزہ لیا گیا۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،ایڈیشنل کمشنر ہارون الرشید،ایس ایس پی آپریشنز حیدرسلطان،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طارق اسلام،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے علاوہ ضلع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ،ڈرگ انسپکٹرز،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس کو مشترکہ طور پر میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اینٹی نار کوٹکس ونگ کو زیروٹالرنس پالیسی کے تحت موثر اوربامقصد اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ڈویژنل کمشنرنے واضح کیا کہ منشیات کے ناسورکیخلاف عوامی آگاہی مہم تسلسل سے جاری رہنی چاہیے۔اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں سیمینارز،واکس کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں باقاعدگی سے میٹنگز کرکے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیں اورکارکردگی رپورٹ سے کمشنر آفس کو بھی آگاہ رکھا جائے۔آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اس گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کو سزادلوانے کے لئے تمام لیگل پوائنٹس کو مدنظر رکھ کرکیس تیار کیا جائے۔انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز کی معاونت جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت کرے گی۔انہوں نے محکمہ ایکسائز کے اینٹی نار کوٹکس ونگ کو اپنی ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کے افسران نے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں