20

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گنے کے کرشنگ سیزن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران گنے کے کرشنگ سیزن کے امور کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کاشتکاروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز حیدر سلطان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطارق خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنرزنازیہ موہل،شاہد ندیم،اورنگزیب،خرم شہزادبھٹی،تنویر مرتضی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول امان اللہ سومرو،ڈی اوانڈسٹریز خالد محمود،محکمہ لیبر، کاشتکاروں کے نمائندے، سرفراز احمد تارڑ،کاشف عباس،یسین کلو،محمدافضل،شوگر ملز کے نمائندے ودیگر موجود تھے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی سہولت ورہنمائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) کہ آئندہ بھی گنے کے وزن میں ہیرا پھیری،ناجائز کٹوتی،مڈل مین کی منفی سرگرمیوں سے متعلق شکایت نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بینک کے ذریعے گنے کی قیمت کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے اور کمپلینٹ سنٹر میں موصول ہونے والی شکایات کافوری ازالہ ہونا چاہیے۔انہوں نے گنے کی ٹرالیوں کی آمدورفت کے سلسلے میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ پرزور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں حادثات سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کے علاوہ سڑکیں بلاک نہیں ہونی چاہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ تحصیل کمیٹیوں اور شوگر ملوں پر متعین محکمہ مال وزراعت کے سٹاف کو مزید متحرک رکھا جائے تاکہ مانیٹرنگ کے انتظامات میں تعطل نہ آئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنے کی خریداری اور کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے بارے میں شوگر ملوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جارہی ہے اور شیڈول کے مطابق ادائیگیوں کا ٹارگٹ مقررکردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر قصور وارملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گنے کی 5شوگر ملیں کام کررہی ہیں اور کرشنگ سیزن کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر گنے کے کنڈوں اور شوگر ملزکو اب تک 13لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے،93کنڈے سیل اورمڈل مین کا کردار ادا کرنے والے114افراد کے خلاف کارروائی کے علاوہ 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اجلاس میں موجودکاشتکاروں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،اعلیٰ سرکاری حکام اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انتظامی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بار بہتر انتظامات کی بدولت کرشنگ سیزن کے حوالے سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ سہولیات اورآسانیاں میسر آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں