239

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دکھی انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے فلاحی سرگرمیوں میں وسعت لارہے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کے افسران نئے عزم اور جذبے کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے محکمانہ سروسز کے معیار میں مزید بہتری لائیں۔یہ بات صوبائی وزیر سماجی بہبودمحمد اجمل چیمہ نے لرننگ سنٹر سوشل ویلفےئر کمپلیکس میں میڈیکل سوشل افسران اور پیشنٹ ویلفےئر سوسائٹیز کے35 نمائندوں کے لئے سماجی بہبود کی تکنیکی مہارت کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی

فیصل آباد (فراز نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)۔ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹرزخالد بشیر،فرخ رضوان،عمران عادل،میاں زاہد کے علاوہ دیگر افسران اس موقع پرموجود تھے۔ورکشاپ کے دوران سروس ڈلیوری کے استحکام،سائیکو سوشل سپورٹ،ریکارڈ کیپنگ،مخیر افراد سے روابط اور دیگر امور سے متعلق تربیت میں یونیسف کے مرزا فرخ وسیم،سائیکالوجسٹ فہمیہ حق،خالدہ رفیق،آسیہ فقیر حسین،ثناء اللہ ریسورس پرسن تھے۔صوبائی وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ محکمانہ سروسز میں بہتری لانے کے لئے افسران وسٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ ناگزیر ہے اس سلسلے میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے جس کی بدولت سماجی بہبود کے کاموں کی انجام دہی میں کامیابی کے لئے جدید مہارت پرعبور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مستحق اور غریب مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سوشل افسران ایک مہم کی صورت میں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہوں اس ضمن میں معاشرے کے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ روابط بڑھائے جائیں تاکہ مالی وسائل جمع اورلاچارومستحق مریضوں کی بھرپور مدد ہوسکے۔انہوں نے سوشل ویلفےئر افسران سے کہا کہ وہ وقفے وقفے سے محکمہ صحت اور مخیر حضرات کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے قیام کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کی فلاح کے لئے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات کو پورا کیاجاسکے۔صوبائی وزیر نے فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود فیصل آباد ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا۔اس سے قبل ڈائریکٹر سماجی بہبود محمد شاہد رانا نے صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ویژن کے مطابق قائم کئے گئے لرننگ و کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر میں محکمہ کے افسران،سٹاف اور این جی اوز کے نمائندوں کی مختلف انتظامی وتکنیکی امور کے بارے میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے کامیاب نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے شرکامسں زرقا،نورینہ شیخ،ثناء اللہ،رانا اشفاق،کاشف فاروق،آسیہ فقیر حسین ودیگر نے کہا کہ تربیتی پروگرام محکمہ کا انقلابی قدم ہے جس سے نئی مہارتوں اور متعلقہ قواعد وضوابط اورانتظامی امور سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں