41

تحریک انصاف لائرز ونگ، یو تھ ونگ ،سپور ٹس ونگ ، اقلیتی ونگ اور خواتین ونگ کی طرف سے بروز سو مو ار14جنوری ضلع کونسل چوک میں دس بجے دن سرکاری اداروں میں ارکان اسمبلی کے سفارشیوں اور ہارے ہوئے ٹکٹ ہولڈرز کو سرکاری اداروں و کا رپوریشنوں کے سر بر اہا ن لگا ئے جانے کے خلاف مسلسل چودہواں اجتجا جی کیمپ لگا یا جائے گا۔

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) اس موقع پرکیمپ کے شرکاء پارٹی قیاد ت کے نام پر کرپشن کرنے والے مقامی پارٹی کارکن رانا جاوید اشرف کے خلاف مظاہرہ کر یں گے اوراس کے خلاف وائٹ پیپر تقسیم کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کارکنان ایم این ایز فیض کموکا، شیخ خرم شہزاداور ایم پی اے مون کاسترو کو کوئی بھی حکومتی عہدہ بشمول وزیر مملکت یا پارلیمانی سیکرٹری بنائے جانے پر بطور اجتجاج خود سوزی کرنے بارے تجدید عہد کر یں گے جبکہ سٹی صدر اسد معظم کو بر طرف کئے جانے کے مطالبے کے حق میں دستخطی مہم کو جاری رکھا جائے گا ۔مظا ہر ے کی قیاد ت بانی کارکنان افتخار حسین ، رفیق خاکسار، اقبال اعوان ،لائرز ونگ کے کاشف کھو کھرایڈووکیٹ،رانا نعیم عظیم ایڈووکیٹ، یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر رانا قیصر منیر، شجا عت منہاس ودیگر عہدیداران سپورٹس ونگ میاں ندیم بابر، وسیم پٹھان، اقلیتی ونگ کے نسیم مسیح ، خرم جیکب اور خواتین ونگ کی حناء ممتاز ایڈووکیٹ، عذراپروین کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں