309

فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِاہتما م گورنمنٹ ملتِ اسلامیہ ہائی سکول میں صاف اور سر سبز پنجاب کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ملتِ اسلامیہ ہائی سکول غلام محمد آباد میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈ پٹی منیجرایف ڈبلیو ایم سی مطیب ورک ،سکول پرنسپل غلام نبی،پی آر او ضیا المنعم، کمیونیکیشن سٹاف اور آپریشن سٹاف کے علاوہ گورنمنٹ ملتِ اسلامیہ ہائی سکول کے اساتذہ اور طلبا ء بھی موجود تھے ۔سیمینارمیں طلباء کو صفائی ستھرئی کے بارے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن مطیب ورک کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصدنہ صرف شہر فیصل آباد کو صفائی ستھرائی میں پنجاب کا اولین شہر بنانا ہے بلکہ صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل کیلئے شہریوں میں احساس ذمہ داری کو پروان چڑھانا بھی شامل ہے۔ نوجوان نسل اور بالخصوص بچوں کو تعلیمی اداروں اور درسگاہوں میں صفائی سے متعلق شعور دینا نہایت ضروری ہے۔ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جسے اپنانے سے ہماری زندگی ،ماحول میں اور ہمارے رہن سہن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔سکول پرنسپل غلام نبی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کئے جانے والے ایسے اقدامات بچوں میں شعور پیدا کرنے میں خاص کردار ادا کرتے ہیں اور بچوں میں دلچسپی کا باعث بنتے ہیں اس سے بچے بہت جلد سیکھتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہم فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ صفائی کی اس مہم میں تعاون جاری رکھیں گے ۔سیمینار کے دوران سکول کے طلباء کو صفائی سے متعلق خصوصی ڈاکومینٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں