132

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی احکامات کے تحت ضلع کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی احکامات کے تحت ضلع کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالرؤف اعوان سمیت محکمہ صحت ، تعلیم ، زراعت، لائیو سٹاک،ماحولیات، سوشل ویلفیئر، انڈسٹری ،سوئی گیس، واپڈا، ہائی وے ، بلڈنگ ، چیف افسران ضلع کونسل و بلدیہ اور دیگر تمام محکموں کے افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں مظلوم کی دادرسی اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل اچھے اخلاق سے حل کرنا بھی ایک عبادت ہے تمام سرکاری ملازمین دیانتداری انتھک محنت فرض شناسی اور حب الوطنی کے حقیقی جذبہ سے سرشار ہوکر عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ اس کا ثمر براہ راست شہریوں کو ریلیف کی صورت میں ملے۔کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی اپنی درخواستیں پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو اْن کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔درین اثناء گزشتہ کھلی کچہری میں پیش کی گئی۔ درخواستوں پرموثر عمل درآمد اور پیش رفت بارے سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیااور کہا کہ وہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے مطمئن ہیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں