21

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مظفر علی ضیاء نے گورنمنٹ کالج جڑانوالہ کے سینئر پروفیسرز کے ہمراہ بورڈ کی مختلف برانچز کا اچانک دورہ

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) کیا۔اس موقع پر انہوں نے بعض برانچ افسران سے ان کے کام سے متعلق دریافت بھی کیا۔فنانس برانچ کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری فنانس مہر احمد یار نے چےئرمین بورڈ کو سپروائزری سٹاف سمیت دیگر کیٹیگریز میں کام کرنے والے ملازمین کے معاوضہ جات سے متعلق بلز کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جس پر چےئرمین بورڈ پروفیسر مظفر علی ضیاء نے اطمینان کا اظہارکیا۔بعد میں چےئرمین بورڈ ان ملازمین کے پاس بھی گئے جن کے قریبی عزیز حال ہی میں انتقال کرگئے تھے ۔انہوں نے وہاں فاتحہ پڑھی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں