75

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دوروزمیں41عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے

فیصل آباد(فراز نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک )۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں ضلع،اسکی تحصیلوں اور قصبوں میں جن 41اڈوں کوبند کیاگیا ان میں 12 حکیم،11دندان ساز،نو ایلوپیتھی عطائی،تین تین جراح،میڈیکل سٹورو ہومیوپیتھک شامل ہیں۔ جن 12حکیموں کے اڈوں کو بند کیا گیا ان میں بعض ایلوپیتھک پریکٹس میں ملوث پائے گئے جبکہ کچھ دوسرے کونسل سے رجسٹرڈ نہیں تھے۔ ان میں مطب حانی،ضمیر دواخانہ،مسعود سلطان دواخانہ،السیف بواسیر شفاخانہ،مبارک شفاخانہ،حکیم ظفر دواخانہ،عبدالوحید دواخانہ،عبدالغفوردواخانہ،عبداللہ دواخانہ،اشرف دواخانہ،مونم دواخانہ اور الکوثر دواخانہ شامل ہیں۔ دوسری جانب 11جعلی دندان سازوں کے اڈوں کو بھی سیل کیا گیا ہے جن میں الحسیب ڈینٹل کلینک، عثمان ڈینٹل لیب،طارق سلیم ڈینٹل کلینک،ساحل ڈینٹل کلینک،پاکستان ڈینٹل لیب،ندیم ڈینٹل کلینک،مبارک ڈینٹل کلینک،فوجی ڈینٹل کلینک اور محمد صدیق شامل ہیں۔ اسی طرح جن تین تین جراحوں،میڈیکل سٹورزا ور ہومیوپیتھک کو سربمہر کیا گیا ہے ان میں حسین مرکز ہڈی جوڑ،ساجدہڈی جوڑ اورعلی ہڈی جوڑ،سیال میڈیکل سٹور،نور میڈیکل سٹور اورعثمان میڈیکل سٹور،اور رحمان ہومیوپیتھک کلینک،شریف ہومیوپیتھک کلینک اورفرازیہ ہومیوپیتھک کلینک شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب تک 8,400سے زائد عطائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انھیں چھ کروڑ55لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں