101

ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل مہمان خصوصی سوسائٹی آف ریڈنگ اینڈ نالج اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں کتاب پر بہترین تبصرہ لکھنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات تقسیم کر رہی ہیں

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا ہے کہ کتاب اور قلم کی قدر و منزل جانے والی قومیں ہمیشہ ترقی اور کامرانی مقدر بنتی ہے۔ لہذا ہمیں کتب بینی کے فوائد زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے ۔طلبا و طالبات ملک و قوم کا روشن مسقبل ہیں انکی کی محنتوں سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی سوسائٹی آف ریڈنگ اینڈ نالج اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رانا عابد ‘ پرنسپل سکول اور دیگر اساتذہ و طالبات بھی موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ کتابیں پڑھنے سے علم میں اضافہ کے ساتھ بچوں میں لفظوں کا ذخیر بڑھنے سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہیں ۔ کتابین انسان کا بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کتاب پر بہترین تبصرہ لکھنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دئیے اور اچھا رزلٹ لانے پر طالبات کو انعامات بھی دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں