71

گورئمنٹ ایلمینٹری سکول چک457گ ب میں انعامات تقسیم کی تقریب میں امید وار صوبائی اسمبلی میاں ریاست علی بلوچ،ڈپٹی ایجوکیشن تاندلیانوالہ تنویر الحسن ،نمبر دار لیاقت علی،جنرل کونسلر ڈاکٹر یوسف ،صدر پریس کلب کنجوانی عاشق علی بلوچ اورعبدالستار سمیت دیگر علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کنجوانی(نامہ نگار) ۔تقریب میں میاں ریاست علی بلوچ،عاشق علی بلوچ،لیاقت علی بلوچ و دیگر نے اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سکول کے ہیڈ ماسٹر سراج دین سمیت دیگر استاتذہ کی طرف سے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے گئے اس موقع پر میاں ریاست علی بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو پانچ پانچ ہزار روپے نقدی انعام دیے اور سکول کو پہلے کی طرح ایک بار پھر ایک نیا کمرہ اور دیوار بنوا کر دینے کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے آنے والے مستقبل کا اہم زیور ہیں سرکاری فنڈ کا انتظار کئے بغیر ان کی تعلیم پر جتنا خرچا بھی ہو ا بے لوث کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں