73

فیصل آباد (فرازنیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی خصوصی ہدایت پرتمام پرائیویٹ سکولز انتظامیہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں اور تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا کے ممکنہ ذرائع کے خاتمے کے لئے کیمیکلز کرائے جائے تاکہ ڈینگی کو سراٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔ یہ بات انہوں نے مختلف سکولز انتظامیہ اور اساتذہ کے مختلف اجلاس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انسدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین آگہی مہم کے تحت تمام سکولز انتظامیہ اپنے اپنے سکولوں کے انڈر ڈور اور آؤٹ ڈور بینرز ‘ سٹیمرز آویزاں بھی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری مہم کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش میں کمی واقع ہوئی تاہم ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ حفاظتی انتظامات بھی ناگزیر ہے لہذا پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ ڈینگی کے لاروا کے خاتمے کے لئے کلاس رومز ‘ کیاریوں ‘ گراؤنڈز ‘ ایئر کولرز ‘سٹورز و دیگر جگہوں میں اینٹی ڈینگی سکوارڈز سے کیمیکلز ٹریٹمنٹ ضرور کرائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں