64

حکومت پنجاب کی ہدایات پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام صحت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک منعقد ہوئی ۔وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمداکرم انصاری،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ارکان اسمبلی بیگم خالدہ منصوراورڈاکٹرنجمہ افضل نے مشترکہ طور پرواک کی قیادت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفرعباس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈاکٹربلال احمد ودیگر ڈاکٹرزکے علاوہ پیرامیڈیکس سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے ۔واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کراختتام پذیر ہوئی

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔واک کے شرکاء نے سرکاری سطح پر صحت کی سہولتوں کی موجودگی کے حوالے سے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اورصحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کرکے عوام کو ان کا حق دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ صحت کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام کو اس شعبہ میں دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا کہ صحت مند معاشرہ پائیدار ترقی کا ضامن ہے اور ضلعی سطح پر عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شعبہ صحت میں متعدد اصلاحات کی گئی ہیں جس کے براہ راست ثمرات مریضوں تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایشیاء کا بڑا چلڈرن ہسپتال،ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور وہاں جدید مشینری موجود ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرکے مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل اور انہیں ادویات کی مفت فراہمی کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس مریضوں کو ان کی دہلیز پر معیاری سروسز فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پروگرام کی کامیابی سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ پہلے سے موجودہسپتالوں وبنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کاکام بھی مکمل کرایا گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھر میں صحت کی سہولتوں میں وسعت لائی گئی ہے اور تحصیل سطح پر ڈائیلاسز یونٹ کے قیام کے علاوہ تمام شعبے فنکشنل ہیں جہاں مریضوں کا معیاری علاج معالجہ کیاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں