119

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پرچھوٹے بڑے جانوروں کو چیچڑوں سے بچانے کے لئے ویکسین وسپرے کی مہم کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک))۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے چک نمبر226رب میں جانوروں کو ٹیکہ لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر عبدالماجد،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد آصف اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے آغازمیں چیچڑوں کی افزائش کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور چیچڑجانوروں کا خون چوستے ہیں جس کی وجہ سے جانور کمزور اوربیمارہونے کے علاوہ موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک فارمرز کے جانوروں کو ٹیکے مفت لگانے کے ساتھ ساتھ چیچڑ مارسپرے بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے فارمرز کو کہا کہ وہ عملہ سے تعاون کریں اور جانوروں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوا کر بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں