96

محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے صوبائی وضلعی سطح پر فصلات ، سبزیات ، باغات کے پیداواری مقابلہ جات کا تاریخ میں پہلی بار انعقاد کیا ہے

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک))اس سلسلہ میں تحصیل وڈسٹرکٹ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں محکمہ زراعت کراپ رپورٹنگ ،ضلعی انتظامیہ اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے افسران شامل تھے انہوں نے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق فصلات ، سبزیات اور باغات کی پیداوار کا تخمینہ لگایا اور سائنسی بنیادوں پر فی ایکڑ پیداوار نکال کر ضلعی سطح پر تمام فصلات کے لیے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنز تیار کیں۔ خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت محکمہ زراعت حکومت پنجاب کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے لاکھوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات دے رہی ہے ۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے آڈیٹوریم ھال میں تقریب تقسیم انعامات( فیصل آباد ڈویژن) کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کامرس وٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری تھے۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹرعابدمحمود ودیگر زرعی سائنسدان اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجودتھی۔ضلعی سطح پر کپاس کے پیداواری مقابلہ برائے 2017-18 میں پہلی پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسامہ عارف ، فیصل آباد میں علی رضا اور ضلع جھنگ میں غلام عباس سلیم نے بالترتیب 2051.70،1539.24اور1538.35کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے لی۔ ان سب کو انعام میں کاٹن رجردیا گیا ۔ضلعی سطح پر دھان کے پیداواری مقابلہ برائے 2017-18میں پہلی پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد طاہر اطہر ، جھنگ میں کبیر خان،فیصل آباد میں مہر بشیر احمد اور چنیوٹ میں ضیاء اللہ نے بالترتیب 2672.08،2474.36،2365.05اور 2259.59کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے لی ۔انہیں انعام میں ڈسک ہیرو دیا گیا۔ضلعی سطح پر مکئی کے پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن فیصل آباد میں محمد ارشد،چنیوٹ میں محمد فیصل ظفر اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں عبدالحنان نے بالترتیب ,3640.35 3602.59اور 3596.09کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے لی انہیں بھی انعام میں ڈسک ہیرو دیا گیا۔ ضلعی سطح پر آلو کے پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فضل محمد جبکہ چنیوٹ میں محمد فرحت عباس نے بالترتیب 20010.38اور 18109.28کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے لی انہیں بھی انعام میں ڈسک ہیرو دیا گیا۔ ضلعی سطح پر آم کے پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن ضلع جھنگ کے اختر عباس نے 5235.75کلو گرام فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ حاصل کی انہیں انعام میں آرچرڈ سپرئیردیا گیا۔ضلعی سطح پر کنو کے پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فقیر محمد نے31725.56کلو گرام فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ حاصل کی انہیں انعام میں روٹا ویٹر دیا گیا۔جبکہ ضلعی سطح پر امرود کے پیداواری مقابلہ میں پہلی پوزیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عمر حیات اور فیصل آباد میں احمد شیر نے حاصل کی، انہیں انعام میں روٹا ویٹر دیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب جہاں محنتی افسران کے ساتھ ہے وہاں آج اس تقریب سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جفاکش اور ترقی پسند کاشتکاروں کے بھی ساتھ ہے ۔انہوں نے چوہدری عبدالحمید کو فیصل آبادڈویژن کی اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی علاوہ ازیں چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ فصلوں کے صوبائی وضلعی سطح پر مقابلہ جات کروانے سے کاشتکاروں میں ایک نئی امنگ اور ولولہ پیدا ہوگا جس سے نہ صرف کاشتکار وں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی ۔چوہدری عبدالحمید نے انعامات جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی محنت لگن اور جدت پسندی کا ثمر ہے ہمارے کاشتکار ملک وقوم کا اہم اثاثہ ہیں جو دن رات محنت کرکے زمین کو سونا اگلنے کے قابل بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں