79

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے علماء کرام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دین کی تبلیغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کا معزز اور باوقار طبقہ ہیں جن کی رہنمائی سے معاشرتی امن کو برقرار رکھنے اور پیار ومحبت کی فضاء کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی ‘ روا داری ‘ مذہبی و اخلاقی اقدار اور اتحاد و اتفاق کے فروغ میں علماء کرام کا کردار و رہنمائی اہمیت کی حامل ہے جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ حکومت تمام مکاتب فکرکے علماء کرام اورمذہبی رہنماؤں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی معاونت سے معاشرتی امن کی بنیادوں کو مستحکم بنایا جارہا ہے ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیاسی و عوامی خدمت کے میدان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے دنیاوی مسائل حل کر سکتے ہیں اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ‘ امن وسلامتی ‘ بھائی چارے اورخیر و برکت کی خصوصی دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں