فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ پٹواری نے جعلسازی کرکے زمین کا انتقال تیارکیا ہے جس پر سرکل آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد اشفاق رسول نے چھاپہ مار کرپٹواری کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ نمبر13/2017 درج تھا۔
