25

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گورنمنٹ ایم سی گلرلز ہائی سکول ینگ والا میںآگاہی مہم


فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ینگ والا میں آگاہی مہم کا انعقا د کیا گیا جس میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کی اساتذہ اور طلبا و طلبات کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں کمیونیکیشن آفیسر ضیاء ا لمنعم نے بتایا کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کی آگاہی مہم پورے عزم سے جاری وساری ہے اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہو ئے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول میں صفائی آگاہی مہم کاانعقا د کیا گیا بچوں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر کمیونیکیشن آفیسرضیاء ا لمنعم نیبچوں کو صفائی کی اہمیت پر ایک جامع لیکچر دیاانہو ں نے مزید کہا کے بچوں کی صفائی کے حوالے سے آگاہی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہی بچے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہتری اور آگاہی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی شہری صفائی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جتنا مرضی کام اور سرمایہ کاری کر لی جائے جب تک عوامی آگاہی نہیں ہو گی تو مطلوبہ نتائج نہی ملیں گے ۔ ہم فیصل آباد کے بیشتر سکولز میں ایسی کئی صفائی آگاہی مہم کامیابی سے ادا کر چکے ہیں تاکہ شہری صفائی میں سکولزطلبا و طلبات بھی اپناکردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اقدامات کو سراہا اور خصوصی طور پر ایم ڈی عماد گل اور کمیونیکیشن ٹیم کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی صورتحا ل بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور خصوصی طور پرعوامی آگاہی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو اپنا کردار بھرپور طریقے سے سامنے لانا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کے طلبا و طلبات بھی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کرشہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں