52

وزیر اعلی تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران تندہی سے فرائض انجام دیں اورتعلیمی اداروں میں تمام ترتوجہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے ضلع کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹس پر بریفنگ دی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد شبیر،ڈی اوز ایجوکیشن،ڈپٹی ڈی اوز اورمحکمہ بلڈنگز کے افسران بھی موجود تھے ۔ صدر اجلاس نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سکولوں میں تعلیمی اہداف پورا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے اساتذہ کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ تعلیمی پالیسی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے متحرک انداز میں محنت ‘ ہمت اور جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سکولوں میں اردو‘انگریزی اور ریاضی کے ماہانہ ٹیسٹ کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایجوکیشن افسران تعلیمی اداروں کے باقاعدگی سے وزٹس کرکے حقائق کے مطابق رپورٹس مرتب کریں۔انہوں نے سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں ۔اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے وزیر اعلی پنجاب تعلیمی روڈ میپ پروگرام پرعملدرآمد اوردیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں