21

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں کو شہروں کے ہم پلہ سہولیات فراہم کی ہیں اور دیہی علاقوں میں خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیاگیا ہے جس کی بدولت اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی کارپٹ تعمیرسے دیہاتوں میں بسنے والوں کو تعلیم وصحت کی جدید اورمعیاری سہولتوں تک آسان رسائی میسر آرہی ہے

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) ۔انہوں نے یہ بات نڑوالا بنگلہ کے قریب یونین کونسل چیئرمین رانا سرورخان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میاں ضیاء الرحمن ،رانا ایوب اسلم منج،عبدالطیف گوگی60ج ب،مطلوب احمد نمبردار29ج ب،سردار سلیم ڈوگر29ج ب،رانا عمران ےٰسین،حاجی رانا سلیم(کونسلر)29ج ب،رانااسلم،رانا انوار(نائب ناظم)59ج ب،محمو دجٹ نمبر59ج ب بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کی بدولت دیہاتوں کو پائیدار‘خوبصورت اور معیاری سٹرکوں کے ذریعے شہروں سے منسلک کیا گیا اورزرعی پیداوار کو شہروں تک لانے کے لئے اس عظیم ترقیاتی پروگرام کے فوائد براہ راست کسانوں اوردیہی عوام کو پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رورل اریاز میں بھی تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی ‘مواصلات اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ریکارڈ منصوبے مکمل کرائے ہیں جس پر لوگ فخر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب کسان پیکج حقیقی معنوں میں کاشتکاروں کے لئے نعمت ثابت ہوا جس سے کھادوں کی قیمتوں میں کمی‘زرعی آلات کی سبسڈی پر تقسیم‘فصل ربیع وخریف کے لئے بلاسود قرضے ودیگر انقلابی اقدامات شامل ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے ہے جنہیں عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مسترد کردیں گے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ 33کروڑ روپے کی لاگت سے بائی پاس سے موٹروے انٹر چینج پر دورویہ سڑک کی تعمیر کا میگا پراجیکٹ نہ صرف علاقہ کی ترقی میں انقلاب برپا کرے گا بلکہ شہر کے ایک بڑے حصے کی موٹروے پر رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کاجال حکومت کی ترقیاتی کارکردگی کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے صوبائی حلقہ میں ترقی وخوشحالی کے لا تعداد منصوبوں سے ان کی عوامی خدمت عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اورحلقہ میں عوام کا کوئی انفرادی یااجتماعی مسئلہ حل کئے بغیر نہیں چھوڑیں گے اور عوام سے یہ گہرا رشتہ برقرار رہے گا۔چوہدری سرور ودیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار مخلص اور محنتی لیڈرہیں جن کی آئندہ بھی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں