75

رکن قومی اسمبلی / ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ بیگم خالدہ منصو ر نے کہا ہے کہ تنظیم گرلز گائیڈ خواتین میں ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کا شعور اجاگر کرتی ہے

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے گرلز گائیڈ تحریک کو عزم و جذبے سے رکھا خواتین انہی اصولوں کو نشان منزل رکھ کر پیش قدمی کریں۔گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ اس تنظیم میں پاکستان کے قیام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسے دور حاضر میں بھی متحرک کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ وطن عزیز ترقی کی بلندیوں کو چھو سکے ۔لہذا طالبات کو چاہئے کہ وہ گرلز گائیڈ تربیت ضرور حاصل کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ضیاء الاسلام گرلز ہائی سکول بٹالہ کالونی میں پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع سینئر ہیڈ مسٹرس مسزعظمی ماہ جبیں ‘ بیگم سکینہ ‘ حمیرا سلمان ‘ گرلز گائیڈ ٹرینر آمنہ آحسان اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں خواتین کے کلیدی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے پاکستان بنانے کی جدوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔خواتین کووطن عزیزکی ترقی اور خوشحالی میں میدان عمل میں آنے کی اشد ضرورت ہے۔حکومتی اورمعاشرتی کوششوں سے خواتین کو اعتماد حاصل ہو رہا ہے اور وہ ہر شعبہ میں کام کرتی نظر آرہی ہیں ۔ شعبہ تعلیم وصحت سمیت دیگر سیکٹرز میں خواتین مردوں سے سبقت لے رہی ہیں جو ان کی بھرپور صلاحیتوں کاواضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات دلجمعی اور جذبے سے تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ وطن کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ کی تحریک کومزید تقویت دینے ے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں ۔ تنظیم گرلز گائیڈ کی تربیت یافتہ لڑکیاں کسی بھی مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کے لئے پیش پیش ہیں جنہوں نے روڈ سیفٹی ‘ سول ڈیفنس ‘ ریسکیو 1122 سے متعلق امدادی کارروائیوں کی ٹریننگ حاصل کررکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الگ وطن کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی قیادت میں خواتین نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی ۔ تقریب کے دوران مختلف سکول کی بچیوں نے ٹیبلوز پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں