125

مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ محمد نصیریوسف وہرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی لاتعداد برکتوں اور فضیلتوں مقدس مہینہ ہے اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ انسانیت خدمت اور روزداروں کی سہولیات کوزیادہ سے زیادہ فروغ دے کراپنے رب اورآقائے دوعالم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنا چاہئے

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) اس ماہ مقدس میں مستحقین کے لئے سحری وافطاری کے انتظامات کرکے اللہ تعالیٰ کی رضااور ڈھیروں اجر کمایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اپنی گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی معاشرے کی کالی بھیڑیں ذخیرہ اندوزسرگرم عمل ہوگئے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 10 روپے سے 50 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سرخ مرچ‘ دالیں‘ چینی اور اسی طرح دیگر مصالحہ جات بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے 50 روپے پاؤ میں فروخت ہونیوالی سرخ مرچ کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا اسی طرح رمضان المبارک میں پکوڑے وغیرہ تیار کرنے کیلئے بیسن میں ناقص دالیں پِس کر مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہیں کھجور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مشروبات کی بوتلیں بھی 10 سے 15 روپے مہنگی کردی گئی ہیں انتظامیہ کی جانب سے قائم کی جانیوالی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرتی نظر نہیں آرہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور فوری طور پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں